شیخ رشیداحمد

پاکستان اور کویت کے درمیان تعلقات کئی دہائیوں او ءنسلوں پر مشتمل ہیں، شیخ رشیداحمد

اسلام آ باد (عکس آن لائن) وزیر داخلہ شیخ رشیداحمد نے کہا ہے کہ پاکستان اور کویت کے درمیان تعلقات کئی دہائیوں او ءنسلوں پر مشتمل ہیں،دونوں ممالک کے لوگوں کے درمیان دل کا رشتہ ہے،کویت کے دورے کی دعوت میرے لئے اعزاز کی بات ہے،بطور وزیر اطلات اور وزیر سرمایہ کاری کویت کا دورہ کر چکا ہوں۔

تفصیلات کے مطابق وزیر داخلہ شیخ رشیداحمد سے کویت کے نائب وزیر خارجہ علی سلیمان السعید نے ملاقات کی جس میں پاکستان اور کویت کےدرمیان تعلقات بڑھانے اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ، ملاقات میں پاکستانیوں سے کویت ویزا کی پابندی ہٹانے کے حوالے سے پیش رفت کا جائزہ لیا گیا ،ویزا کے حوالے سے حوصلہ افرا پیش رفت پر دونوں رہنماو¿ںنے اظہار اطمینان کیا ۔کویتی امیر نے وزیر داخلہ شیخ رشیداحمد کو کویت کے دورے کی دعوت دیتے ہوئے کہا پاکستان اور کویت کے درمیان سیکورٹی کے حوالے سے مزید تعاون بڑھانے کی ضرورت ہے،پاکستان اور کویت کے درمیان تجارت کا بہت سکوپ ہے۔

عملی اقدامات جلد لینے کی ضرورت ہے،ہاکستان اور کویت کے سیکورٹی کے چیلجز مشترکہ ہیں،میں سمجھتا ہوں ان چیلنجر سے نمٹنے کے لئے وزارت داخلہ کلیدی کردار ادا کر سکتی ہے۔ اس مو قع پر وزیر داخلہ شیخ رشیداحمد نے کہا پاکستان اور کویت کے درمیان تعلقات کئی دہائیوں اورکءنسلوں پر مشتمل ہیں،دونوں ممالک کے لوگوں کے درمیان دل کا رشتہ ہے،کویت کے دورے کی دعوت میرے لئے اعزاز کی بات ہے،بطور وزیر اطلات اور وزیر سرمایہ کاری کویت کا دورہ کر چکا ہوں۔ کویتی نائب وزیر خارجہ نے کویت وفد کی عزت افزائی پر شکریہ ادا کیا نائب وزیر خارجہ نے شیخ رشید احمد کو وزیر داخلہ کا قلمدان سنبھالنے پرمبارک باد بھی پیش کی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں