پاکستان

پاکستان اور چین کے درمیان اقوام متحدہ امور بارے مشاورتی اجلاس ،مختلف امورپر غور

اسلام آباد (عکس آن لائن)پاکستان اور چین کے درمیان اقوام متحدہ کے امور بارے مشاورتی اجلاس میں کہاگیا ہے کہ اقوام متحدہ اور دوسرے کثیرملکی فورموں پر تعاون مضبوط بنایا جائے گا، ایکدوسرے کے اھم اور بڑے مفادات کو سپورٹ کیا جائے گا۔اقوام متحدہ بارے پاک چین مشاورت کا تیسرا دور منعقد ویڈیو پر ہوا جس میں ڈی جی یو این دفتر خارجہ اور ڈی جی برائے طانٹرنیشنل آرگنائزیشن چین نے اپنے اپنے ملک کے وفود کی قیادت کی۔ترجمان دفترخارجہ کے مطابق دونوں ممالک کے ایکدوسرے کے سفارتخانوں، اقوام متحدہ نیویارک و جنیوا آفسز کے افسران بھی شریک ہوئے۔مشترکہ بیان کے مطابق اقوام متحدہ کے امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا، بین الاقوامی امور میں اقوام متحدہ کی ہمہ گیریت اور مرکزی کردار کا تحفظ کیا جائیگا۔ مشترکہ بیان کے مطابق اقوام متحدہ اور دوسرے کثیرملکی فورموں پر تعاون مضبوط بنایا جائے گا، ایکدوسرے کے اھم اور بڑے مفادات کو سپورٹ کیا جائے گا،

مشترکہ بیان میں کہاگیاکہ علاقائی و بین الاقوامی ہاٹ سپاٹ ایشوز کے سیاسی وپرامن حل کے لئے کام کیا جائے گا، مشترکہ طور پر دنیا اور خاص طور پر ایشیا کے امن و استحکام کا مل کر تحفظ کیا جائیگا۔ مشترکہ بیان میں کہاگیاکہ یو این فریم ورک کے تحت انسداد دھشت گردی اور امن افواج کے شعبے میں تعاون جاری رکھا جائے گا، ہرطرح کی دہشت گردی سے نمٹنے اور امن افواج کے آپریشنز میں اقوام متحدہ کی حمایت کی جائے گی، بین الاقوامی و علاقائی امن اور سلامتی کے لئے کردار جاری رکھا جائے گا۔ بیان میں کہاگیاکہ انسانی حقوق کے شعبے میں تزویراتی کو آرڈینیشن کو مضبوط بنایا جائے گا، انسانی حقوق کے ایشوز پر دھرے معیار اور سیاست کی مل کر مخالفت کی جائے گی۔ مشترکہ بیان میں کہاگیاکہ تعاون کے ذریعہ انسانی حقوق کا تحفظ اور فروغ کیا جائیگا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں