اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف

پاکستان اور چین مشکل حالات کے دوست ہیں،اسپیکر قومی اسمبلی

اسلام آ باد (نمائندہ عکس )اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے کہا ہے کہ پاکستان اور چین مشکل حالات کے دوست ہیں، سی پیک کو سبوتاژ کرنے کیلئے پروپیگنڈہ کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جائیگا،میڈیا سی پیک کے حوالے سے جعلی خبروں کو جگہ نہ دے۔اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور چین کے درمیان 71 سالہ اسٹرٹیجک تعلقات ہیں، پاکستان اور چین مشکل حالات کے دوست ہیں، ذوالفقار علی بھٹو چین پاکستان تعلقات کے معمار ہیں، بینظیر بھٹو اور سابق صدر آصف علی زرداری نے چین کے دورے کئے، مارچ 2013 میں گوادر پورٹ کو چین کے تعاون سے آپریشنلائز کیا گیا،

سی پیک کے ذریعے درجنوں انفراسٹرکچر اور عوامی فلاح کے منصوبے مکمل کئے گئے۔راجہ پرویز اشرف نے کہا مشرق وسطیٰ، افریقہ اور یورپ کے ساتھ رابطہ کاری کیلئے گوادر پورٹ اہم ہے، پاکستان کی پارلیمان سی پیک منصوبوں کی جلد تکمیل کے حوالے سے دلچسپی لے رہی ہے، پاکستان کی پارلیمان اس حوالے سے اپنا کلیدی کردار ادا کررہی ہے، بلخصوص بلوچستان اور بلعموم پورے میں سی پیک منصوبوں کے ذریعے خوشحالی آئیگی، راجہ پرویز اشرف نے کہا سی پیک کو سبوتاژ کرنے کیلئے پروپیگنڈہ کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جائیگا،

میڈیا کی بھی ذمہ داری وہ سی پیک کے حوالے سے جعلی خبروں کو جگہ نہ دے، دونوں ممالک کے ذرائع ابلاغ کو ایک دوسرے سے مثبت خبروں کا تبادلہ کرنا چاہیے، میڈیا کی بھی ذمہ داری وہ سی پیک کے حوالے سے جعلی خبروں کو جگہ نہ دے تاکہ سی پیک کے حوالے سے غلط خبروں اور پروپیگنڈوں کا مقابلہ کرنا چاہیے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں