پاکستان

پاکستان اور زمبابوے کے درمیان دوسرا ٹی 20 انٹرنیشنل میچ آج کھیلا جائے گا

ہرارے(عکس آن لائن)پاکستان اور زمبابوے کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان تین ٹی 20 انٹرنیشنل میچوں پر مشتمل سیریز کا دوسرا میچ (آج)جمعہ کو کھیلا جائیگا شیڈول کے مطابق دونوں ممالک کے درمیان تیسرا اور آخری میچ 25 اپریل کو کھیلا جائے گا۔ دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا پہلا ٹیسٹ 29 اپریل سے 3 مئی جبکہ دوسرا ٹیسٹ 7 سے 11 مئی تک کھیلا جائے گا۔ دورہ میں شامل تمام میچز ہرارے سپورٹس کلب میں کھیلے جائیں گے۔یاد رہے کہ قومی کرکٹ ٹیم جنوبی افریقہ کے کامیاب دورے کے بعد بابر اعظم کی قیادت میں زمبابوے پہنچ چکی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں