وزیراعظم

پاکستان اور جرمنی کے مابین صحافتی سطح پر تعلقات کو مزید فروغ دینا چاہیے،وزیر اعظم

لاہور(عکس آن لائن)وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان اور جرمنی کے مابین صحافتی سطح پر تعلقات کو مزید فروغ دینا چاہیے،وزارتِ اطلاعات جرمن پریس فیڈریشن کیساتھ مل کر پیشہ ورانہ تبادلے کی غرض سے تربیت گاہ کے قیام کیلئے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ پر کام شروع کرے۔ ہفتہ کو وزیر اعظم محمد شہباز شریف سے جرمن پریس فیڈریشن کے صدر کرسچئین زرم کی زیرِ قیادت تین رکنی وفد نے ملاقات کی وفد نے دونوں ممالک کے مابین اس شعبے میں تعاون بڑھانے کیلئے صحافتی وفود کے تبادلے کی تجویز دی جسکا وزیر اعظم نے خیرمقدم کیا۔ملاقات میں وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب، معاونِ خصوصی سید فہد حسین، سیکرٹری اطلاعات اور متعلقہ اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔

وزیراعظم نے کہاکہ حکومت آزادیِ صحافت کو ملک میں شفافیت اور احتساب کیلئے کلیدی اہمیت دیتی ہے۔ شہباز شریف نے کہاکہ پاکستان اور جرمنی کے مابین صحافتی سطح پر تعلقات کو مزید فروغ دینا چاہیے۔ وزیر اعظم نے ہدایت کی کہ وزارتِ اطلاعات جرمن پریس فیڈریشن کے ساتھ مل کر پیشہ ورانہ تبادلے کی غرض سے تربیت گاہ کے قیام کیلئے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ پر کام شروع کرے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں