پاکستان اور ترکی

پاکستان اور ترکی کے باہمی تعلقات کے قیام کو 75 برس مکمل

اسلام آ باد (نمائندہ عکس) پاکستان اور ترکی کے باہمی تعلقات کے قیام کو 75 برس مکمل ہو گئے ۔

دفترخارجہ کے ترجمان عاصم افتخار احمد نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا کہ دونوں ممالک کے تعلقات کے 75 برس مکمل ہونے کی تقریبات کے سلسلے میں ایک مشترکہ لوگو کی رونمائی کر دی گئی ہے۔ عاصم افتخار احمد نے کہا کہ پاکستان اور ترکی کے مشترکہ لوگو کی رونمائی وزیر اعظم شہباز شریف اور ترک صدر رچپ طیپ اردوان کی مشترکہ پریس کانفرنس کے دوران کی گئی۔ ترجمان دفترخارجہ نے بتایا کہ اس موقع پر وزیر خارجہ بلاول بھٹوزرداری بھی موجود تھے۔ دفتر خارجہ نے مشترکہ لوگو کی رونمائی کے حوالے سے ایک مختصر دورانیے کی ویڈیو بھی جاری کی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں