خواجہ حبیب الرحمان

پاکستان اور ایران مل کر خطے سے غربت ختم کر سکتے ہیں’خواجہ حبیب

لاہور(عکس آن لائن)ایران پاک فیڈریشن آف کلچر اینڈ ٹریڈ کے صدر خواجہ حبیب الرحمان نے ایرانی وزیر خارجہ کے دورہ پاکستان کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس سے دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی و تجارتی روابط بڑھیں گیاور خطے کی صورتحال پر بھی مثبت اثرات مرتب ہوں گے،چابہار اور گوادر بند گاہوں کو ایک دوسرے کا معاون بنانے کا فیصلہ خطے کی تقدیر بدل دے گا،پاکستان اور ایران مل کرخطے سے غربت ختم کر سکتے ہیں ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایف پی سی سی آئی کے الیکشن کے سلسلے میں منعقدہ اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ ایران کی جانب سے رمدان کے مقام پر بارڈر کراسنگ پوائنٹ بنانے سے دو طرفہ تجارتی ہدف پورا کرنے میں مدد ملے گی اور کاروباری سرگرمیوں کو فروغ ملے گا۔

خواجہ حبیب الرحمان نے کہا کہ پاکستان کو خطے کی بدلتی صورت حال سے فائدہ اٹھانے اور تہران کیساتھ تجارتی تعلقات کے فروغ کے لئے ازسرنو اقدامات کرنا ہوں گے۔پاکستان کو دو طرفہ تجارت کے فروغ کیلئے چین کی طرز کا آزاد تجارتی معاہدہ کرنا چاہیی جبکہ توانائی ضرورت پوری کرنے کے لئے گیس منصوبے کو مکمل کرنے کے لئے از سر نو غور کرنا چاہیے۔انہوں نے مزید کہا کہ ملک کوپانی و بجلی کی فوری ضرورت ہے۔ اس کیلئے ممکنہ حد تک جتنے بھی ڈیم اور ذخائر بن سکتے ہیں،ضرور بنانے چاہئیں۔پاکستان میں دریائوں کی کمی نہیں،نہروں کی بہتات،چھوٹے بڑے ہزاروں بجلی کی پیداوار کے منصوبے لگ سکتے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں