پاکستان اور انگلینڈ

پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان سیریز کا شیڈول طے پاگیا

لاہور(عکس آن لائن) پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان سیریز کا شیڈول طے پا گیا، دونوں ٹیمیں سیریز میں تین ٹیسٹ اور تین ٹی ٹونٹی میچز کھیلیں گی۔بتایا گیا ہے کہ قومی ٹیم جولائی کے پہلے ہفتے چارٹرڈ طیارے سے انگلینڈ روانہ ہو گی، جہاں کھلاڑیوں کے کورونا ٹیسٹ کیے جائیں گے۔ قومی ٹیم سیریز سے قبل تین روزہ پریکٹس میچ کھیلے گی جبکہ سیریز کا پہلا ٹیسٹ 5 اگست سے شروع ہو گا، ٹی ٹونٹی میچز ٹیسٹ سیریز کے بعد کھیلے جائیں گے۔

واضح رہے انگلینڈ ٹور کیلئے قومی کھلاڑیوں کی انفرادی ٹریننگ کا سلسلہ آئندہ ہفتے سے شروع ہو جائے گا۔ ذرائع کا دعوی ہے کہ کوچنگ سٹاف اور میڈیکل پینل نے تمام کھلاڑیوں کیلئے معمول کی مشقوں کا منصوبہ تیار کر لیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں