پاکستان اور آسٹریلیا

پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان آخری ٹی ٹوئنٹی کل کھیلا جائے گا،

پرتھ(عکس آن لائن)پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان تیسرا اور آخری ٹی ٹوئنٹی جمعہ کو پرتھ میں کھیلا جائے گا،گرین شرٹس کو تیسرے ٹی20میں سیریز اور نمبر ون رینکنگ بچانے کا چیلنج درپیش ہو گا۔قومی ٹیم میں 2تبدیلیوں کا امکان ہے۔ آؤٹ اف فارم فخرزمان اور محمد آصف کی جگہ امام الحق اور خوشدل شاہ کو شامل کئے جانے کا امکان ہے۔قومی کرکٹ ٹیم کینبرا سے پرتھ پہنچ چکی ہے اورجمعرات کوٹریننگ سیشن میں حصہ لے گی۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان اور آسٹریلیا کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان تیسرا اور آخری ٹی 20 انٹرنیشنل میچ جمعہ کو پرتھ میں کھیلا جائے گا۔آسٹریلیا کو پاکستان کے خلاف تین میچوں کی سیریز میں 1-0کی برتری حاصل ہے، اس سے قبل دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا پہلا میچ بارش کے باعث بے نتیجہ رہا تاہم دوسرے میچ میں میزبان ٹیم نے پاکستان کو 7وکٹوں سے شکست دیکر سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل کرلی۔پاکستانی ٹیم بابر اعظم کی قیادت میں میدان میں اترے گی جبکہ آسٹریلیا کی کپتانی کے فرائض ایرون فنچ انجام دیں گے۔قومی کرکٹ ٹیم تیسرے ٹی ٹوئنٹی میچ کے لیے کینبرا سے پرتھ پہنچ گئی۔

قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی کل ٹریننگ سیشن میں حصہ لیں گے۔ تیسرے ٹی ٹوئنٹی میچ کے لیے قومی ٹیم میں تبدیلوں کا امکان ہے اور قومی کرکٹر خوشدل شاہ اور امام الحق کو موقع دیے جانے کا امکان ہے۔پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ بارش کی نذر ہو گیا تھا جبکہ دوسریٹی ٹوئنٹی میچ میں میزبان آسٹریلیا نے قومی ٹیم کو 7وکٹوں سے شکست دی تھی۔یاد رہے کہ پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان دو ٹیسٹ میچوں کی سیریزبھی کھیلی جائے گی۔

پہلا ٹیسٹ 21 نومبر کو برسبین میں شروع ہو گا جبکہ دوسرا ٹیسٹ میچ 29نومبر سے ایڈیلیڈ میں شروع ہو گااور ٹیسٹ سیریز سے قبل قومی ٹیم 2 وارم اپ میچز کھیلے گی۔ واضح رہے کہ سیریز کا تیسرا اور آخری ٹی 20 انٹرنیشنل 8 نومبر کو پرتھ میں کھیلا جائے گا۔ اس کے بعد دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ 21 سے 25 نومبر تک برسبین میں کھیلا جائے گا جبکہ دوسرا اور آخری ٹیسٹ میچ 29 نومبر سے 3 دسمبر تک ایڈیلیڈ میں کھیلا جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں