محمدیوسف

پاکستان اورزمبا بوے کے مابین کھیلے گئے ون ڈے میچوں میں زیادہ رنزبنانے کااعزازپاکستان کے محمدیوسف کے پاس

لاہور(عکس آن لائن) پاکستان اورزمبا بوے کے مابین کھیلے گئے ون ڈے میچوں میں زیادہ سے زیادہ رنزبنانے کااعزازپاکستان کے محمدیوسف کے پاس ہے ،انہوں نے24میچوں کی22اننگزمیں73.78کی اوسط سے1033رنزبنائے جن میں 3سنچریاں اور7نصف سنچریاں شامل ہیں انکازیادہ سے زیادہ انفرادی سکور141رنزناٹ آؤٹ ہے۔دوسرے نمبرزمبابوے کے گرانڈڈبلیوفلاورنے30میچوںکی 28اننگزمیں34.84کی اوسط سے906رنزبنائے جن میں ایک سنچری اور6نصف سنچریاںشامل ہیں،انکازیادہ سے زیادہ انفرادی سکور105رنزہے۔تیسرے نمبرپربھی زمباوے کے اینڈریوفلاورزنے30میچوںکی 29اننگزمیں31.55کی اوسط سے852رنزبنائے جن میں 8نصف سنچریاںشامل ہیںانکازیادہ سے زیادہ انفرادی سکور82رنزہے۔

چوتھے نمبرپرپاکستان کے انضمام الحق نے26میچوںکی 23اننگزمیں41.75کی اوسط سے835رنزبنائے جن میں ایک سنچری اور4نصف سنچریاںشامل ہیںانکازیادہ سے زیادہ انفرادی سکور116رنزہے۔پانچویں نمبرپرپاکستان کے یونس خان نے20میچوںکی 18اننگزمیں52.86کی اوسط سے793رنزبنائے جن میں9نصف سنچریاںشامل ہیںانکازیادہ سے زیادہ انفرادی سکور90رنزہے۔چھٹے نمبرپر شاہدآفریدی نے31میچوںکی 29اننگزمیں30.48کی اوسط سے762رنزبنائے جن میں6نصف سنچریاںشامل ہیںانکازیادہ سے زیادہ انفرادی سکور85رنزہے۔ساتویں نمبرپرپاکستان کے محمدحفیظ نے15میچوںکی15اننگزمیں59.50کی اوسط سے703رنزبنائے جن میں2سنچریاںاور4 نصف سنچریاںشامل ہیں انکازیادہ سے زیادہ انفرادی سکور139رنزناٹ آؤٹ ہے۔آٹھویں نمبرپرپاکستان کے سعیدانورنے15میچوںکی 15اننگزمیں58.58کی اوسط سے703رنزبنائے جن میں 2 سنچریاںاور4نصف سنچریاںشامل ہیںانکازیادہ سے زیادہ انفرادی سکور103رنزہے۔نویںنمبرپرپاکستان کے شعیب ملک نے25میچوں کی 18اننگزمیں42.73کی اوسط سے641رنزبنائے جن میں ایک سنچری اور4نصف سنچریاںشامل ہیںان کازیادہ سے زیادہ انفرادی سکور112رنزہے۔دسویں نمبرپرزمباوے کے ہیملٹن مسکادرزانے22میچوں کی25اننگزمیں30کی اوسط سے630رنزبنائے جن میں5نصف سنچریاں شامل ہیں انکازیادہ سے زیادہ انفرادی سکور87رنزہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں