پاکستان انجینئرنگ کونسل

پاکستان انجینئرنگ کونسل نے یو ای ٹی کے سب کیمپسز کو غیر معیاری قرار دے تفصیلات ویب سائٹ پر جاری کردیں

لاہور(عکس آن لائن) پاکستان انجینئرنگ کونسل نے یو ای ٹی کے سب کیمپسز کو غیر معیاری قرار دے اپنی ویب سائٹ پر تفصیلات جاری کردیں۔فیصلے میں کہا گیا ہے کہ یو ای ٹی کا نارووال کیمپس جدید معیار کا نہیں اور نارووال کیمپس میں جدید لیبارٹی کا بھی کوئی وجود نہیں جس کے باعث طلبا کو لیب لینے کے لئے لاہور آنا پڑتا ہے۔یو ای ٹی نارووال کیمپس میں اساتذہ کی مطلوبہ تعداد بھی نہیں ہے۔پاکستان انجینئرنگ کونسل نے نارووال کیمپس کو ایکریڈیشن دینے سے انکار کردیا جس کے باعث نارووال کیمپس کے نئے سیشن کے طلبا ء کا مستقبل خطرے میں پڑگیا۔پی ای سی کا کہنا ہے کہ یو ای ٹی فیصل آباد کیمپس میں بھی سہولتوں کا فقدان ہے جس کے باعث یو ای ٹی فیصل آباد کیمپس میں طلبا ء کی تعداد میں اضافے کی اجازت نہیں دی۔یو ای ٹی انتظامیہ نے نشاندہی کے باوجود سہولیات کی فراہمی میں غفلت کا مظاہرہ کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں