اسٹاک ایکسچینج

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ہفتے کے دوران کاروبار کا مثبت رحجان

کراچی (عکس آن لائن)پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ہفتے کے دوران کاروبار کا مثبت رجحان رہا۔ہفتہ وار رپورٹ کے مطابق ایک ہفتے میں 100 انڈیکس میں 530 پوائنٹس اضافہ ہوا۔

100 انڈیکس ایک ہفتے میں بڑھ کر 63813 پربند ہوا۔ہفتہ وار رپورٹ میں کہا گیا کہ کاروباری ہفتے میں ھنڈریڈ انڈیکس 2073 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا۔ کاروباری ہفتے میں ھنڈریڈ انڈیکس کی بلند ترین سطح 65213 رہی.کاروباری ہفتے میں ھنڈریڈ انڈیکس کی کم ترین سطح 63139 رہی۔

بازارمیں ایک ہفتے میں 2 ارب 7 کروڑ شیئرز کے سودے ہوئے۔شیئرز بازار کے ہفتہ وار کاروبار کی مالیت 101 ارب روپے رہی۔ مارکیٹ کیپٹلائزیشن 94 ارب روپے بڑھ کر 9359 ارب روپے ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں