وزیراعظم

پاکستان ابھی بھی دنیا میں سستا ترین ملک ہے، وزیراعظم

اسلام آباد(نمائندہ عکس ) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستان ابھی بھی دنیا میں سستا ترین ملک ہے، پاکستان میں پٹرول پورے برصغیر سے سستا ہے، قوم ٹیکس نہ دیتی تو پٹرول اور بجلی پر سبسڈی نہ دے پاتے، انسانیت کا درد رکھنے والا ہی فلاحی کام کرسکتا ہے، محروم طبقوں کی بہبود ریاست کی ذمہ داری ہے، ریاست مدینہ میں پیسہ نچلے طبقے پر خرچ کیا جاتا تھا، قانون کی بالادستی قائم کرنا بہت بڑا چیلنج ہے، کورونا کے بعد ہماری معیشت تیزی سے بہتری کی جانب گامزن ہوئی، دیہاڑی دار مزدور کو لاک ڈان سے زیادہ نقصان پہنچا، خواتین کو تعلیم ملنے تک ملک آگے نہیں بڑھ سکتا ، ٹیکس بڑھنے پر کمزور طبقے پر پوری توجہ دی جائے گی،

مدینہ کی ریاست میں ٹیکس کا پیسہ کمزور طبقے پر لگایا جاتا تھا، چاہتے ہیں مہنگائی کا بوجھ عام آدمی پر نہ پڑے، غذائی قلت بھی بہت بڑا چیلنج ہے، ماضی میں کسی نے غذائی قلت پر توجہ نہیں دی۔ وزیراعظم عمران خان نے احساس رعایت راشن اسکیم کے اجرا کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میں معاون خصوصی صحت ڈاکٹر ثانیہ نشتر کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں کہ انہوں نے جس محنت کے ساتھ احساس رعایت راشن سکیم کا آغاز کیا وہ ایک عام آدمی نہیں کرسکتا ۔ یہ کام صرف وہی کرسکتا ہے جسے انسانیت کا درد ہو ۔ اس حوالے سے ڈاکٹر ثانیہ نشتر کو سارا کریڈٹ جاتا ہے ہمارا روڈ میپ مدینے کی ریاست کی جانب چل رہا ہے انہوں نے کہا کہ ہماری خواہش تھی کہ ہم معاشرے کے اندر انسانیت کا نظام لے آئیں ۔ جو طبقہ پیچھے رہ جائے تو اس پر ریاست کی ذمہ دار ہوتی ہے کہ اس نچلے طبقے کو پروان چڑھائے ۔تاریخ گواہ ہے کہ جو ریاست اس دنیامیں آج قائم ہوئی وہ صرف نبی کریم مدینہ کی ریاست ہے احساس پروگرام کو شروع کرتے وقت ہمارا عزم نچلے طبقے کو سہولیات فراہم پہنچانا تھی جو ہم کرونا کے دور میں کرسکے ۔

جب کرونا کی وجہ سے دنیا میں لاک ڈاو¿ن ہوا توصرف پاکستان کو نہیں بلکہ دنیاکو بھی معاشی نقصان اٹھانا پڑاوزیراعظم عمران خان نے کہا کہ ورلڈ بنک کا کہنا تھاکہ پاکستان احساس پروگرام کے تحت دنیا میں ٹاپ تھری ملکوں مانا گیا ہے ۔ پاکستان نے کرونا کے دنوں میں ملکی معیشت اور پاکستانی عوام کو کرونا کی عوام سے بچایا کرونا کے بعد ہماری معیشت تیزی سے بہتری کی جانب گامزن ہوئی انہوں نے کہا کہ خواتین کی تعلیم وتربیت کے بغیر کوئی ملک ترقی نہیں کرسکتا تعلیم یافتہ خواتین معاشرے کی بہتری کے لئے اہم کردار ادا کرتی ہے ۔ جب ماںپڑھی لکھی ہوتی ہے تو سارا گھرانہ تعلیم یافتہ ہوتا ہے ۔ اس لئے لڑکیوں کی تعلیم زیادہ ضروری ہے خوراک کی کمی کے باعث بچوںکی ذہنی وجسمانی نشوونما پر اثرات مرتب ہوتے ہیں ۔ تاہم ماں اور بچے کو پوری خوراک ملنی چاہئے وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ ٹیکس نیٹ بڑھتا جائے گا تو عوام کی فلاح پر زیادہ خرچ کرینگے ۔ پوری دنیا میں مہنگائی کی لہر آئی ہوئی ہے ۔

دنیا میں مقابلے میں پاکستان اب بھی سستا ترین ملک ہے ہم چاہتے ہیںکہ مہنگائی کا بوجھ عام آدمی پر نہ پڑے دوکروڑ خاندان احساس راشن سے مستفید ہوسکیں گے ۔ اشیاءخوردو نوش سبسڈی پر دستیاب ہوگی رواںماہ کے آخر تک ہر خاندان کو صحت کارڈکی سہولت حاصل ہوجائے گی صحت کارڈ سے نجی اور سرکاری ہسپتالوں سے علاج کی سہولت حاصل ہوگی دنیامیں امیر ملکوںمیں بھی یونیورسل ہیلتھ کوریج نہیںملتی ، ہم پاکستان کومدینہ کی طرز پر فلاحی ریاست بنائیں گے ۔ زندگی میں فلاحی ریاست کا نمونہ برطانیہ میں دیکھا ۔ فلاحی ریاست کا تصور دنیا میں مغرب نے نہیں بلکہ مسلمانوں نے دیا ہے احساس پروگرام پر بہترین کام کرنے پر ڈاکٹر ثانیہ نشتر کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں