علی ظفر

پاکستانی گلوکار علی ظفر نے ورلڈکپ اینتھم بنانے کا اعلان کردیا

کراچی (عکس آن لائن)پاکستانی معروف گلوکار اور پی ایس ایل کا اینتھم بنانے والی شخصیت علی ظفر نے اب ورلڈ کپ کا اینتھم بنانے کا اعلان کر دیا۔ ٹیکنالوجی کی معروف کمپنی ایکس سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر علی ظفر نے ویڈیو پیغام کے کپشن میں لکھا کہ ورلڈ کپ کرکٹ کے ترانے کے لیے آپ کے خیالات اور خواہشات کو ذہن میں رکھتے ہوئیمجھے ایک خیال آیاہے کہ ہم مل کر ایک شاہکار کیسے بنا سکتے ہیں۔

انہوں نے ایک یوٹیوب چینل کا لنک دیتے ہوئے کہا کہ نیچے دیئے گئے لنک کو چیک کریں۔انہوں نے اپنے سوشل میڈیا پیغام میں کہاکہ یہ ایک دلچسپ تجربہ ہے جو اگر صحیح طریقے سے کیا جائے تو حیرت انگیز کام کر سکتا ہے۔ یہ نئے میوزک کمپوزرز، مصنفین، اور پروڈیوسرز کے لیے بھی ایک موقع ہے کہ وہ اپنی صلاحیتوں کو زیادہ سے زیادہ جمہوری طریقے سے ظاہر کریں۔

انہوں نے مزید کہاکہ تخلیقی صلاحیتوں کی کوئی حد نہیں ہے لہذا کوئی بھی اپنے خیالات کا اشتراک کر سکتا ہے! تو میری بات سنیں اور مجھے اپنے خیالات سے آگاہ کریں۔ اگر آپ کے پاس کچھ شیئر کرنا ہے تو براہ کرم ایک لنک یا ویڈیو فراہم کریں۔خیال رہے کہ علی ظفر فینز نے آفیشل اینتھم پسند نہ آنے پر اینتھم بنانے کی درخواست کی تھی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں