کرکٹر ندا ڈار

پاکستانی کھلاڑیوں کوانٹرنیشنل سطح پر مزید مواقع ملنے چاہئیں ‘ندا ڈار

سڈنی( عکس آن لائن)پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کی آل رانڈر ندار ڈار نے پاکستان کے کھلاڑیوں کو بین الاقوامی اور ڈومیسٹک سطح پر مزید مواقع فراہم کرنے پر زور دیا ہے تاکہ ان کے اور دنیا کے بہترین کھلاڑیوں کے درمیان فاصلہ ختم کیا جا سکے۔رپورٹس کے مطابق قومی آل رائونڈر ندا ڈار نے آسٹریلیا کے خلاف آخری ون ڈے سے قبل کہا کہ ہمیں بہترین ٹیموں کے ساتھ فرق کم کرنے کے لیے مزید میچز کی ضرورت ہے، ہم تب ہی بہتری لا سکتے ہیں جب ہم بہترین ٹیموں کے خلاف زیادہ میچ کھیلیں گے۔

آل رائونڈر نے کہا کہ میں ہمیشہ آسٹریلیا کے خلاف کھیلنا اور سیکھنا چاہتی تھی ، یقینی طور پر پاکستان کے کھلاڑیوں کے لیے بگ بیش یا ہنڈریڈ جیسی بین الاقوامی لیگز کھیلنا بہت ضروری ہے تا کہ انکی کارکردگی بہتر ہو۔انہوں نے مزید کہا کہ ہمیں جب بھی غیر ملکی کھلاڑیوں سے ملنے کا موقع ملتا ہے ہم ہمیشہ کرکٹ اور ان کے معمولات کے بارے میں بات کرتے ہیں جس سے ہمیں بہت مدد ملتی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں