میگھا

پاکستانی کامیڈینزنے بھارتی پنجابی فلموں میںبھی صلاحیتوں کا لوہا منوایا ہے ‘ میگھا

لاہور(عکس آن لائن) نامور اداکار ہ گلوکار میگھا نے کہا ہے کہ بھارتی پنجابی فلموں میں پاکستانی کامیڈینزکی شمولیت اس بات کا ثبوت ہے کہ ہمارے فنکار بہترین صلاحیتوں کے حامل ہیں ۔

ایک انٹر ویو میں میگھا نے کہا کہ پاکستانی اسٹیج سے تعلق رکھنے والے اداکاروںنے اپنے فن کے ذریعے بھارت کی پنجابی فلموں میں بھی اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا ہے ، دنیا میں جہاں جہاں پنجابی سمجھنے والے موجود ہیں وہ پاکستان کے کامیڈینز کے فن کے مداح ہیں ۔

انہوں نے بتایا کہ مجھے بھی بھارتی پنجابی فلموں میں گانے کی پیشکش ہو چکی ہے تاہم ذاتی مصروفیات کی وجہ سے کسی پراجیکٹ کی حامی نہیں بھری تاہم مجھے جیسے ہی وقت میسر آئے گا میں ضرور بھارتی پنجابی فلموں کیلئے اپنی آواز میں گیت ریکارڈ کرائوں گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں