محمد رضوان

پاکستانی ٹیم کا ہر کھلاڑی میچ ونر ہے،محمد رضوان

سڈنی (نمائندہ عکس)قومی ٹیم کے وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان نے کہا ہے کہ پاکستانی ٹیم کا ہر کھلاڑی میچ ونر ہے۔نیوزی لینڈ کی سہ ملکی ٹی ٹوئنٹی سیریز جیتنے کے بعد قومی ٹیم آسٹریلیا میں ہونے والے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں شرکت کیلئے برسبین روانہ ہوئی ۔

کیویز کو ان کے ہوم گرائونڈ پر شکست دیکر سہ ملکی سیریز جیتنے کے بعد قومی ٹیم کے وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان کی جانب سے سوشل میڈیا پر پوری ٹیم کی تصویر شیئر کی اور ساتھ میں ایک کیپشن بھی لکھا۔محمد رضوان نے لکھا کہ اللہ پاک کے شکر گزار ہیں جنہوں نے ہمیں اس سہ ملکی سیریز میں چمپئن بنایا اور ہم اپنے لوگوں کی خوشی کی وجہ بن سکے۔وکٹ کیپر بیٹر نے لکھا کہ قومی ٹیم کے کپتان، نواز، حارث، شاداب خان اور دیگر بولرز نے ورلڈ کلاس پرفارمنس دی خاص کر ڈیتھ اوورز میں۔محمد رضوان نے آخر میں لکھا کہ اس ٹیم کا ہر کھلاڑی میچ ونر ہے ان شا اللہ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں