گلوکارہ سائرہ نسیم

پاکستانی موسیقی کو دوبارہ عروج پر لیجانے کیلئے از سر نو محنت کرنا ہو گی’ سائرہ نسیم

لاہور( عکس آن لائن) نامور گلوکارہ سائرہ نسیم نے کہا ہے کہ ہمیں اپنی موسیقی کو دوبارہ عروج پر لیجانے کے لئے

از سر نو محنت کرنا ہو گی، اگر نئی فلموں پر سرمایہ کاری ہو گی تو اس سے موسیقی سمیت دیگر شعبے بھی ترقی کریں گے۔

ایک انٹر ویو میں انہوں نے کہا کہ ہماری موسیقی کو آج بھی دنیا میں پسند کیا جاتا ہے ،

لیکن اسے ماضی کی طرح کاعروج حاصل نہیں اس کیلئے ہمیں منصوبہ بندی کر کے از سر نو محنت کرنا ہو گی ۔

انہوں نے کہا کہ اگر موسیقی کی ترقی کے لئے کوئی منصوبہ شروع کر کے مجھے کوئی کردار سونپا جا تا ہے .

تو اسے بخوشی قبول کروں گی ۔ سائرہ نسیم نے کہا کہ ہمارے ہاں بڑی خوبصورت آواز کے حامل گائیک موجود ہیں .

جنہیں لوگ سننا چاہتے ہیں اور ایسے لوگ پاکستان کا اثاثہ ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں