ایشیائی ترقیاتی بینک

پاکستانی معیشت بحال ہو رہی ہے، ایشیائی ترقیاتی بینک

اسلام آ باد (عکس آن لائن) ایشیائی ترقیاتی بینک نے معاشی آوٹ لک رپورٹ 2021 جاری کر دی جس کے مطابق پاکستان کی معیشت بحال ہو رہی ہے۔ اے ڈی بی رپورٹ کے مطابق پاکستانی معیشت اس سال 2 اگلے سال 4 فیصد شرح سے ترقی کرے گی جبکہ مہنگائی 8.7 فیصد کی کم سطح پر رہنے کا امکان ہے۔ کرونا ویکسین کی فراہمی میں تیزی اور اصلاحات کا عمل جاری رکھنا ہوگا۔ فوڈ سپلائی میں بہتری، گندم، چینی پر سبسڈی اور قیمتوں کی نگرانی سے کمی آئے گی۔

روزگار کے نئے مواقع پیدا کرنے کیلئے ایس ایم ایز کو قرضوں کی فراہمی ضروری قرار دی گئی ہے جبکہ کاروبار کیلئے لائسنس یا رجسٹریشن میں آسانی اور ڈیجیٹلائزیشن پر زور دیا گیا۔ مینوفیکچرنگ اور تعمیرات سمیت صنعتی شعبے میں مضبوط گروتھ متوقع ہے۔ البتہ کپاس کی پیداوار میں کمی اور شدید بارشوں کی وجہ سے زرعی شعبہ متاثر ہو سکتا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں