آمنہ الیاس

پاکستانی ماڈل و اداکارہ آمنہ الیاس بھی کوروناوائرس میں مبتلا ہو گئیں

اسلام آباد (عکس آن لائن)پاکستانی ماڈل و اداکارہ آمنہ الیاس بھی کوروناوائرس میں مبتلا ہو گئیں۔آمنہ الیاس نے اپنے کورونا میں مبتلا ہونے کی اطلاع سوشل میڈیا پر انسٹاگرام اسٹوری کے ذریعے دی۔انہوں نے لکھا کہ ان کا کووڈ 19 کا ٹیسٹ مثبت آ گیا ہے،میں ان تمام لوگوں سے گزارش کرتی ہوں کہ جو گزشتہ ایک ہفتے کے دوران مجھ سے ملے یا میرے قریب رہے وہ بھی ٹیسٹ کروا لیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں