لاہور (عکس آن لائن) آفیشل سپوکس پرسن چیف منسٹر پنجاب و رکن پنجاب اسمبلی سعدیہ سہیل رانا نے کہا ہے کہ پاکستانی قوم کشمیری بہن بھائیوں کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔ ہندوستان کی گیدڑ بھبکیوں سے ڈرنے والے نہیں پوری قوم فوج کے ہمراہ ہندوستان کی کسی بھی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کے لئے تیار ہے –
انہوں نے مزید کہا کہ حکومت بے گھر افراد کے لئے چھت کی فراہمی کے لئے پرعزم ہے اپنی چھت کا خواب دیکھنے والے عنقریب اپنے خواب کی تعبیر دیکھیں گے۔ انہوں نے کہا وزیر اعظم عمران خان کا وژن ہے کہ غریب عوام کو اوپراٹھانا ہے، وزیر اعظم عمران خان کے احساس، پناہ گاہ اور انصاف ہیلتھ کارڈپروگرام غریب عوام کیلئے ہیں،تحریک انصاف پاکستان میں تبدیلی کے سفر کو جاری رکھے گی۔