افتخار ٹھاکر

پاکستانی فنکار صرف حوصلہ افزائی اور عزت کے متلاشی ہوتے ہیں‘ افتخار ٹھاکر

لاہور( عکس آن لائن)سینئر اداکار افتخار ٹھاکر نے کہا ہے کہ فنکار کو صرف حوصلہ افزائی اور عزت کی ضرورت ہوتی ہے جس سے اس میں مزید لگن سے کام کرنے کا جذبہ پیدا ہوتا ہے ، پنجابی فلم ’’ چل میرے پُت‘‘ پارٹ ٹو کا باقی ماندہ کام مکمل کرانے کیلئے کل دوبارہ لندن روانہ ہو رہا ہوں ۔

انہوں نے کہا کہ پاکستانی فنکارصرف محبت اور حوصلہ افزائی کے متلاشی ہوتے ہیں اور انہیں جب دونوں چیزیں ملتی ہیں تو ان کی خوشی دیدنی ہوتی ہے ۔میں نے اپنے ماضی کو کبھی فراموش نہیں کیا بلکہ فخر سے بتاتا ہوں کہ میں کبھی پنکچر بھی لگاتا تھا اور خدا کی ذات نے مجھے اس قدر نوازا کہ آج نہ صرف پاکستان بلکہ بیرون دنیا میں بھی افتخار ٹھاکر کی پہچان ہے اور یہ سب اس کی ذات کا کرم ہے ۔انہوں نے بتایا کہ بھارت فنکاروں کے ساتھ مل کر بنائی جانے والی پنجابی فلم ’’ چل میرے پُت ‘‘ پارٹ ٹو شوٹنگ کے بعد دیگر مراحل سے گزر رہی ہے اور اسی سلسلہ میں میں کل جمعہ کے روز دوبارہ لندن روانہ ہو رہا ہوں ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں