احسن خان

پاکستانی فلموں کی کامیابی کیلئے ٹھوس منصوبہ بندی کی ضرورت ہے ‘احسن خان

لاہور ( عکس آن لائن)معروف اداکار احسن خان نے کہا ہے کہ پاکستانی فلموں کی کامیابی کیلئے ٹھوس منصوبہ بندی کی ضرورت ہے ،اگر بابرہ شریف اور غلام محی الدین کی فلم ”میرا نام ہے محبت ” چین میں 18سال تک سینما گھروں میں چل سکتی ہے تو کوئی وجہ نہیں کہ ہماری دوسری فلمیں اس طرح کے ریکارڈ نہ بنا سکیں ۔انہوں نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بالی ووڈ ہماری نسبت بڑی انڈسٹری ہے اور وہ اپنی فلم کو باقاعدہ ایک منصوبہ بندی کے تحت دنیا بھر میں ریلیز کرتے ہیں اسی وجہ سے ان کی فلمیں بہت بڑا بزنس حاصل کرنے میں کامیاب ہوتی ہیں ۔

اگر ہم بھی مشترکہ طور پر اس طرح کی حکمت عملی اپناتے ہوئے اپنی فلموں کو عالمی مارکیٹ میں ریلیز کریں تو اس کے بڑے دو رس نتائج برآمد ہو سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میری خواہش ہے کہ ہماری ڈرامہ انڈسٹری کی طرح فلم انڈسٹری بھی فروغ پائے اور مجھے یقین ہے کہ ہم آئندہ آنے والے دو تین سالوں میں فلم انڈسٹری کو بحران سے نکال لیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں