فیصل جاوید

پاکستانی عوام بہترین سیاسی شعور رکھتی ہے، فیصل جاوید

اسلام آ باد (نمائندہ عکس)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فیصل جاوید نے کہا ہے کہ پاکستانی عوام بہترین سیاسی شعور رکھتی ہے، آپ اپنے مطالعے اور تحقیق سے بتائیں کہ ہمارے پیارے ملک کو کونسا نظام زیب دیتا ہے؟ ۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے جاری کردہ بیان میں فیصل جاوید نے کہا کہ عمران خان کے اپنی پارلیمانی خط پر بڑی بات ہو رہی ہے، قوم کو گمراہ نہ کریں، نہ عدالت کو دھوکا دینے کی کوشش کریں،

عمران خان نہ صرف پارلیمانی پارٹی تھے بلکہ قائد ایوان بھی تھے۔ پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ چوہدری شجاعت کا پارلیمانی پارٹی سے کوئی تعلق نہیں اور ہدایات صرف پارلیمانی پارٹی ہی دے سکتی ہے۔ انکا کہنا ہے کہ سماعت سپریم کورٹ کے چیف جسٹس کر رہے ہیں مگر پی ڈی ایم والے کیا یہ چاہتے ہیں کہ یہ سماعت دوست محمد مزاری کریں اور بنچ میں آصف زرداری اور چودھری شجاعت کو شامل کیا جائے؟ فیصل جاوید نے مزید کہا کہ یہ تو سیدھا سیدھا کیس ہے جس کا فیصلہ آج ہی آجاتا، مگر عدالت نے انہیں مزید وقت دیا کہ غیر آئینی رولنگ پر وضاحت دیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں