یاسر حسین

پاکستانی شوبز انڈسٹری”بہت منافق ہے”، یاسر حسین

کراچی (عکس آن لائن)اداکار یاسر حسین کا کہنا ہے کہ وہ دوسرے پاکستانی اداکاروں کے مقابلے میں کھری بات کہنے کے عادی ہیں جب کہ باقی لوگ تنقید کے ڈر سے سوشل میڈیا پر کھل کر رائے کا اظہار نہیں کرتے۔یاسر حسین کو سوشل میڈیا یا ٹی وی شوز پر جاکر کھری باتیں کرنے کی وجہ سے پہچانا جاتا ہے اور وہ کسی بھی اداکار یا اداکارہ کے حوالے سے پوچھے گئے سوال پر کھل کر جواب دیتے ہیں یا کھل کر اپنی رائے کا اظہار کرتے ہیں۔

کھل کر اپنی رائے کا اظہار کرنے کی وجہ سے ہی یاسر حسین پر تنقید کی جاتی ہے کہ وہ تنازعات پیدا کرتے ہیں مگر وہ خود ایسا نہیں سمجھتے اور ان کا کہنا تھا کہ دوسرے لوگ سوالوں کے جوابات دینے سے ڈرتے ہیں مگر وہ ایسا نہیں کرتے۔برطانوی نشریاتی ادارے سے بات کرتے ہوئے یاسر حسین نے کہا کہ پاکستانی شوبز انڈسٹری شروع سے ہی ‘منافق’ ہے۔انہوں نے دلیل دی کہ جب وہ کسی متنازع معاملے پر سوشل میڈیا پر بات کرتے ہیں تو کئی ساتھی اداکار انہیں فون کرکے ان کی حوصلہ افزائی کرتے ہیں مگر وہی لوگ ‘منافقت’ کرتے ہوئے ان کی پوسٹ پر کمنٹس نہیں کرتے، کیوں کہ وہ سوشل میڈیا پر تنقید سے ڈرتے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں