آرمی چیف جنرل عاصم منیر

پاکستانی افواج اقوام متحدہ کے چارٹر پر عمل پیرا ہیں، آرمی چیف جنرل عاصم منیر

راولپنڈی (عکس آن لائن)چیف آف آرمی اسٹاف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ پاکستان کی مسلح افواج اقوامِ متحدہ کے چارٹر کے اصولوں پر عمل پیرا ہیں۔آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے اقوامِ متحدہ کے 78 ویں یوم تاسیس پر نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پْر امن اور خوش حال دنیا کے حصول کے لیے یو این کے پرچم تلے پاکستان کی خدمات کی منفرد تاریخ ہے۔آرمی چیف نے کہاکہ عالمی برادری یو این کی سیکیورٹی کونسل کی استصوابِ رائے کی قرار دادوں کو فراموش نہ کرے۔

انہوںنے کہاکہ ہم اپنے بزرگوں کے وڑن کے مطابق دنیا کو آنے والی نسلوں کے لیے بہتر جگہ بنانے کے لیے کوشاں ہیں، چاہے اس کام کے لیے ہمیں کوئی بھی قیمت ادا کرنی پڑے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں