پاکستانی

پاکستانی اداکارائیں نئے چیلنج کے بخار میں مبتلا

کراچی (عکس آن لائن) پاکستانی سوشل میڈیا پر اس وقت نیا چیلنج Give me Some زیر ِگردش ہے جسے متعدد صارفین کے بعد اب اداکارائیں بھی کر تی نظر آ رہی ہیں۔پاکستان شوبز انڈسٹری کی دو بڑی اداکاراوں کی جانب سے امریکی گلوکارہ بیونسے کی جانب سے دیا گیا چیلنج Give me some کیا گیا ہے۔

اداکارہ ماورہ حسین نے یہ چیلنج اپنے شوٹ کی ٹیم کے ساتھ کیا ہے جبکہ اداکارہ مہوش حیات کی جانب سے یہ چیلنج اپنی دوستوں کے ہمراہ کیا گیا ہے۔دونوں اداکاراوں نے یہ چیلنج بخوبی نبھایا ہے۔اپنی اس پوسٹ کے کیپشن میں دونوں اداکاراں ماورہ اور مہوش کا لکھنا ہے کہ یہ چیلنج آسان نہیں تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں