شبر زیدی

پاکستانیوں کے 150ارب ڈالرز بیرونی بینکوں میں جمع ہیں، شبر زیدی

اسلام آباد(عکس آن لائن) فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر)کے سابق چیئرمین شبر زیدی نے یہ حیران کن انکشاف کیا ہے کہ پاکستانی بزنس مینوں کے غیر ملکی بینک اکاﺅنٹس میں 150ارب ڈالرز رکھے ہو ئے ہیں، جس پر کم شرح سود کے باعث انہیں معمولی منافع مل رہا ہے ۔

اب وقت ہے یہ پاکستانی اپنا پیسہ وطن واپس لانے کا سوچیں۔وہ پازیٹو میڈیا کمیونیکیشن کی جا نب سے آن لائن ویبینار سے خطاب کر رہے تھے ۔ ایک معروف بزنس مین سے اپنی ملاقات کا ذکر کرتے ہوئے شبر زیدی نے کہا کہ پاکستانیوں کی ڈالرز میں رقوم مالٹا جیسے ممالک کے بینکوں میں جمع ہے۔

اب وقت آگیا ہے کہ انہیں اپنی رقوم پاکستان واپس لا نے کے لیےکہا جائے۔ انہوں نے بتایا کہ مذکورہ 150 ارب ڈالرز کے مالک پاکستانیوں کے نام اور پتے معلوم ہیں۔ ویبینار کے بعدگفتگو کرتے ہوئے سابق چیئرمین ایف بی آر نے کہا کہ اپنی کتاب میں انہوں نے اس بات کا ذکر کیا ہے اور یہ کہ بزنس مینوں کو اپنی جمع شدہ رقوم پر صرف ایک سے دو فیصد منافع مل رہا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں