قصور (عکس آن لائن)کاشتکارباجرے کی اقسام ایم بی 87ملٹی کٹ باجرہ اور سرگودھاباجرہ 2011کاشت کرکے شاندار فصل حاصل کرسکتے ہیں جبکہ مذکورہ اقسام کوکلراٹھی اورسیم زدہ زمینوں کے علاوہ ہرقسم کی زمین پر کاشت کیاجاسکتاہے تاہم پانی کے اچھے نکاس والی ہلکی میرازمین باجرے کی کاشت کے لئے انتہائی موزوں ہے۔
ماہرین زراعت نے بتایا کہ باجرے کی بطور چارہ کاشت کے لئے 4 سے 6کلوگرام جبکہ صرف دانے کے لئے 2 سے 3 کلوگرام بیج فی ایکڑ کاشت کیاجاسکتاہے۔انہوں نے بتایا کہ چونکہ تصدیق شدہ ،صاف ستھرا اور صحتمند بیج اچھی پیداوار کا ضامن ہوتاہے اس لئے بوائی سے پہلے بیج کو اچھی طرح صاف کرلیناچاہئیے۔