واپڈا چیکنگ ٹیم

پانڈوکی میں بجلی چوروں کا واپڈا چیکنگ ٹیم پر حملہ، پولیس نے بازیاب کروایا

مصطفی آباد/للیانی(نمائندہ عکس آن لائن) پانڈوکی میں بجلی چوروں کا واپڈا چیکنگ ٹیم پر حملہ، اسلحہ کے زورپر ڈانڈوں، سوٹوں سے تشدد، پولیس نے بازیاب کروایا، سرکاری موبائل چھین لئے،گاڑی کے شیشے توڑ دئیے،پولیس تھانہ کاہنہ 36گھنٹے گزرنے کے باوجود با اثر بجلی چوروں کے خلاف مقدمہ درج کرنے سے قاصر،تفصیلات کے مطابق مصطفی آباد کے نواحی علاقہ پانڈوکی میں واپڈا کی چیکنگ ٹیم پر بجلی چوروں کا حملہ،

سب ڈویژن مصطفی آباد کی چیکنگ ٹیم سرکاری گاڑی نمبری KSJ714ُ پرمحمد یونس میٹر انسپکٹر ، شبیر نوراے ایل ایم ، محمد آصف میٹر ریڈر، محمد شفیق لائن مین، شہزاد میٹر ریڈرودیگر ملازمین جب پانڈوکی پہنچے تو محمد اسلم ، محمد ارشد، وکیل ، مبین محمد اسلام، اقتدار خاں، افتخار خاں، اصغر علی، محمد اشرف، جمیل احمد واپڈا کی مین تار سے ڈائریکٹ تاریں لگا کر بجلی چوری کر رہے تھے، جس پر عبدالصمد، مبین ودیگر بجلی چوروں نے ملازمین کو گھسیٹتے ہوئے گھر کے اندر لے گئے، اور دیگر حملہ آوروں سے تشدد کروانا شروع کر دیا، ملازمین سے سرکاری موبائل فون جس میں بجلی چوری کی وڈیو موجود تھی بھی چھین لئے اور سرکاری گاڑی کے شیشے وغیرہ بھی توڑ دئے،

میٹر انسپکٹر محمد یونس کی طرف سے پولیس کو اطلاع دی گئی جس پر پولیس کی بھاری نفری نے موقع پر پہنچ کر سرکاری ملازمین کو کمرے سے بازیاب کروایا، پولیس تھانہ کاہنہ 36گھنٹے گزرنے کے باوجود با اثر بجلی چوروں کے خلاف مقدمہ درج کرنے سے قاصر، ایس ڈی او سب ڈویژن مصطفی آباد کی طرف سے اعلی حکام سے فوری نوٹس لیتے ہوئے مقدمہ درج کرنے کا مطالبہ،

اپنا تبصرہ بھیجیں