شیر افضل مروت

پارٹی چیئرمین نے کہا ہے خاور مانیکا کا بیان جھوٹ ہے،شیر افضل مروت

راولپنڈی(عکس آن لائن)پی ٹی آئی کے وکیل شیر افضل مروت نے کہا ہے کہ پارٹی چیئرمین نے خاور مانیکا کا بیان جھوٹ قرار دیدیا ہے۔اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو میں بیرسٹر علی ظفر نے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی وکلا کی کارکردگی سے مطمئن ہیں، انہوں نے جلسے جلوس اور کارنر میٹنگز فوری طورپرشروع کرنے کی ہدایت کردی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کا پہلا جلسہ یکم دسمبر کو پشاور میں ہوگا اور پارٹی جلد ملک بھر میں جلسوں کا شیڈول جاری کرے گی، اگر جلسوں میں رکاوٹ ڈالی گئی تو سپریم کورٹ جائیں گے۔

اس موقع شیر افضل مروت نے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا خاور مانیکا کابیان جھوٹ ہے۔انہوں نے کہا کہ ملک کو جمہوریت کے بجائے تنزلی کی طرف لے جایا جارہا ہے، تحریک انصاف کو مائنس کرنے اور قائدین کے گھریلو معاملات پربلاجواز مداخلت کی جارہی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں