لاہور (عکس آن لائن ) گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے کہا ہے کہ تحر یک انصاف کا لیڈر اور وزیراعظم صرف
عمران خان ہے،پارٹی میں کبھی کوئی وزیر اعظم عمران خان کا متبادل نہیں ہوسکتا۔
تفصیلات کے مطابق گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور سے تحریک انصاف کے ایم این اے صداقت عباسی نے گورنر ہاوس لاہور
میں ملاقات کی۔ اس موقع پر گورنر پنجاب نے صداقت عباسی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ملک کو معاشی سمیت دیگر مسائل
سے نجات دلانے کیلئے عملی اقدامات کر رہے ہیں،اتحادیوں نے بجٹ میں حکومت کا ساتھ دیا جبکہ کوئی اتحادی حکومت گرانے
کی بات نہیں کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کرپشن کرنے والوں کا تعلق کسی بھی جماعت سے ہو وہ احتساب سے بچ نہیں سکیں گے،
عوام نے ہمیں پانچ سال حکومت کرنے کا مینڈ یٹ دیا ہے،جب جب تحر یک انصاف کی حکومت آئیگی عمران خان ہی وزیر اعظم ہوں گے،
چوہدری سرور کا کہنا تھا کہ پاکستان میں پہلی بار شفافیت اور میرٹ کے مطابق تمام فیصلے کیے جا رہے ہیں،
بلاتفر یق اور شفاف احتساب ملکی ترقی اور خوشحالی کیلئے لازم ہے۔