میاں جاوید لطیف

پارلیمنٹ کے تقدس کے بغیر تر قی ممکن نہیں، میاں جاوید لطیف

اسلام آباد(عکس آن لائن)سابق وفاقی وزیر و پاکستان مسلم لیگ (ن)کے راہنما جاوید لطیف نے کہا ہے کہ پاکستان اپنی تاریخ میں سیاسی ، اخلاقی معاشی طور پر انتہائی نازک دور سے گزر رہا ہے،پارلیمنٹ کے تقدس کے بغیر تر قی ممکن نہیں ہے، غیر ملکی طاقتوں نے1971میں اقتدار پر قبضہ جمانے والوں کا ساتھ دیا تھا،پہلے سائفر اور اب انتخابات پر کھیلا جا رہا ہے ،

آج کے حالات کے ذمہ دارجنرل باجوہ اورثاقب نثار کے فیصلے ہیں،نواز شریف کا فلسفہ بڑا واضح ہے کہ اس ملک میں خوشحالی اور آئین و قانون کی بالادستی ہو ، فیصلے آئین و قانون کے مطابق ہونے چاہئیں، 1971میں بھی عوامی مینڈیٹ کو روندا گیا تو سانحہ پیش آیا، نواز شریف اس قوم کا مسیحا ہے،چیئرمین پی ٹی آئی کے پیچھے کون سی طاقتیں ہیں؟،غیر ملکی سفیر الیکشن کمیشن کے پاس کیا لینے جاتے ہیں؟، ان تمام باتوں کا پتہ چلانے کیلئے حمود الرحمن کمیشن جیسا کوئی کمیشن بنایا جائے۔

نیشنل پریس کلب اسلام آبادمیں پریس کانفرنس کرتے ہوئے لیگی راہنما میاں جاویدلطیف نے کہا کہ پاکستان اپنی 75سالہ تاریخ میں انتہائی نازک دور سے گزر رہا ہے ،بد قسمتی سے جو بڑے حادثات ہوئے ہم نے ان سے کچھ نہیں سیکھا،کچھ حادثے ایسے ہیں جنہوں نے آج تک ہمیں سنبھلنے نہیں دیا،ان حادثوں میں ایک حادثہ 2017کا ہے،2017میںپاکستان ترقی کررہا تھا، عالمی طاقتوں نے کسی کو لانے کیلئے سہولت کاری کی،پاکستان کے موجودہ حالات میں لوگوں کے چولہے بجھے ہوئے ہیں

،بد قسمتی ہے کہ قربانیاں دینے والے اور پاکستان کو برباد کرنے والوں کو ایک ہی پلڑے میں تولا جاتا ہے،نواز شریف ، بینظیر بھٹو جیسے لوگوں کیساتھ 9مئی کے واقعات میں ملوث لوگوں کو ایک پلڑے میں رکھ کردیکھیں گے تو معاملات کیسے حل ہوں گے،ہمارے لئے لیول پلینگ فیلڈ نہیں ہے،نواز شریف اور بے نظیر بھٹو سے پوچھو عدم اعتماد کون لایا تھا،نواز شریف کا فلسفہ بڑا واضح ہے کہ پاکستان میں خوشحالی اورآئین و قانون کی بالادستی ہو ، فیصلے آئین و قانون کے مطابق ہونے چاہئیں، 1971میں بھی عوامی مینڈیٹ کو روندا گیا تو سانحہ پیش آیا ، اب بھی غیر ملکی قوتیں اقتدار پر قبضہ جمائے رکھنا چاہتی ہیں،، نواز شریف 21اکتوبر کو پاکستان آ رہے ہیں،

21اکتوبر کو مسلم لیگ کے کارکن اور ووٹر سپورٹر لاہور جائیں گے، لوگوں کو اس پر امیدہے، آئین و قانون کیساتھ کتنے لوگ کھڑے ہیں یہ 21اکتوبر کو پتہ چلے گا،مشترکہ مفادات کونسل کے فیصلے کرنے والے چوکوں چوراہوں پر کچھ اور کہتے ہیں۔انہوںنے کہاکہ آج بھی پی ٹی آئی کے نیازی گروپ کے پیچھے عالمی قوتیں کھڑی ہیں ، 2017 میں عوام کا مینڈیٹ چرایا گیا اور ترقی کرتے پاکستان میں عوام کے حق پر ڈاکہ ڈالا گیا،

پہلے سائفر اور اب انتخابات پر کھیلا جا رہا ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ حمود الرحمن کمیشن کی رپورٹ کو پبلک کیا جائے اور 2017کے واقعات کو اسی رپورٹ کی طرح سزا دی جائے جب قربانی دینے والے اور ملک کو کھانے والوں کے ساتھ ایک سا سلوک ہو گا تو ملک یہی حال ہو گا ، نواز شریف کا فلسفہ ہے کہ آئین اورپارلیمنٹ کی تقدس کے بغیر تر قی ممکن نہیں ہے،

جب فیصلے ٹھیک ہوں گے پھر پاکستان ترقی کی راہ پر نکل پڑے گا،1971میں بھی عوامی مینڈیٹ کو روندا گیا تو سانحہ پیش آیا ، غیر ملکی طاقتوں نے1971میں اقتدار پر قبضہ جمانے والوں کا ساتھ دیا تھا نواز شریف کے آنے سے پاکستان میں خوشحالی آ سکتی ہے مگر پہلے پاکستان میں انصاف کا نظام آنا چاہئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں