نیر بخاری

پارلیمنٹ میں جلد بازیاں نالائقوں کی گھر روانگی کیلئے نوشتہ دیوار ہے،نیر بخاری

اسلام آباد (عکس آن لائن) پاکستان پیپلز پارٹی کے سیکرٹری جنرل سید نیر حسین بخاری نے کہا ہے کہ پارلیمنٹ کو بلڈوز کرنا جمہوریت کے لئے زہر قاتل ہے،پارلیمنٹ پر حملہ آور ہونے والی زہنیت پارلیمنٹ کی بے توقیری کے درجہ اول پر فائز ہے،

ایک بیان میں انہوں نے کہا یکطرفہ قانون سازی سے متنازعہ قوانین پاس کرانا مطلق العنانہ سوچ کی عکاسی ہے،قومی و عوامی مفاد کی قانون سازی پر تو اپوزیشن کی رائے اور تجاویز کا احترام کیا جاتا ہے۔نیر بخاری نے کہا سوال یہ ہے کہ کیا بلڈوز کئے گئے بلز اور آرڈینینسز قومی عوامی مفاد کی بجائے کسی کے زاتی مفاد میں ہیں، آرڈیننس میں توسیع سے ثابت ہو گیا کہ نااہل پارلیمنٹ کا اعتماد کھو چکے ہیں،پارلیمنٹ میں جلد بازیاں نالائقوں کی گھر روانگی کیلئے نوشتہ دیوار ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں