حافظ حمداللہ

پارلیمنٹ سپریم ہے پارلیمنٹ کی سپرمیسی کو تسلیم کرنا ہوگا ،حافظ حمداللہ

اسلام آباد (عکس آن لائن)ترجمان پی ڈی ایم حافظ حمداللہ نے کہا ہے کہ پارلیمنٹ سپریم ہے پارلیمنٹ کی سپرمیسی کو تسلیم کرنا ہوگا ۔ اپنے بیان میں حافظ حمداللہ نے کہاکہ قانون سازی میں پارلیمنٹ پر کوئی قدغن نہیں لگایا جا سکتا ۔ انہوںنے کہاکہ پارلیمنٹ آئین کا خالق ہے تمام ادارے عدلیہ سمیت پارلیمنٹ کی مرہون منت ہے ۔

انہوںنے کہاکہ پارلیمنٹ کا فیصلہ قوم کا فیصلہ ہوتاہے جس کو بلڈوز نہیں کیا جا سکتا ۔ انہوںنے کہاکہ پارلیمنٹ جب بھی ضرورت محسوس کرے قانون سازی ان کا استحقاق ہے ۔ انہوںنے کہاکہ پارلیمنٹ کے بنائے ہوئے قوانین کا احترام نہ کرنا پارلیمنٹ اور قوم کی توہین ہے ۔ انہوںنے کہاکہ جس ادارے نے ملک کو آئین دیا ہے تمام اداروں کو اس کے سامنے سرنگوں ہونا ضروری ہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں