لاہور (عکس آن لائن) پابندی کے باوجود شہر میں مویشیوں کا انخلا نہ ہونے کے خلاف تحریک التوا پنجاب اسمبلی میں جمع کروادی گئی ۔مسلم لیگ (ن) کی رکن پنجاب اسمبلی ربعیہ نصرت کی جانب سے جمع کرائی گئی تحریک التوا کے متن میں کہا گیا ہے کہ لاہور شہرکی214 یونین کونسلز میں مویشی رکھنے پر پابندی کے باوجود انخلا نہ ہو سکا۔
لاہور شہر میں 13سو حویلیوں میں 90ہزار بھینسوں کا انکشاف ہوا ہے ۔شہری ابادی میں بھینسوں کے حویلیوں نے مکینوں کی زندگیاں اجیرن بنا دیں۔ افسران مویشیوں کے انخلا کے لئے تاحال عملی اقدامات میں ناکام ہو گئے۔ شہر کے باہر 15سرکاری کیٹل فارمز دو سالوں سے التوا کا شکار۔شہری علاقوں میں مویشیوں کے انخلا کیلئے دی گئی درجنوں ڈیڈلائن کام نہ آئی۔
تین سالوں میں گوالوں نے رہائشی علاقوں میں مویشیوں کی تعداد بڑھا دی ۔رپورٹ کے مطابق راوی زون کی 34 یونین کونسلز میں مویشی رکھنیپر پابندی عائد ہے۔یونین کونسلز 1تا 39 میں مویشی رکھنے پر پابندی عائد ہے ۔شالامار زون کی 30 یونین کونسلز میں مویشی رکھنے پر پابندی ہے۔ اس کے باوجود مویشیوں کے باڑے موجود ہیں۔اربن یونین کونسلز میں بھینسوں کا انخلا نہ ہونے سے ڈینگی لاروا کی افزائش ہو رہی ہے۔شہریوں نے مطالبہ کیا ہے کہ شہر سے فوری طور پر بھینسوں کا انخلا فوری کروایا جائے۔