روس

پابندیاں اٹھنے تک یورپ کو گیس کی سپلائی بند رہے گی، روس

ماسکو(عکس آن لائن) روسی حکام نے ماسکو پر عائد پابندیاں ختم کیے جانے تک یورپ گیس کی معطل رکھنے کا عندیہ دے دیا۔میڈیارپورٹس کے مطابق یورپ کو گیس کی سپلائی بند رکھنے کا بیان روس کے صدارتی محل سے جاری ہوا جس میں ترجمان کریملن نے کہا کہ نارڈ اسٹریم ون گیس پائپ لائن کی بندش کی واحد وجہ ماسکو پر عائد کی یورپی پابندیاں ہیں۔واضح رہے کہ روس نے ابتدا میں کہا تھا کہ نارڈ اسٹریم پائپ ائن کو مرمتی کام کی وجہ سے بند کیا جارہا ہے، بعدازاں کریملن نے بیان جاری کیا کہ روس اور روسی کمپنیوں پر یورپی پابندیاں گیس کی بندش کا باعث ہیں۔

خیال رہے کہ نارڈ اسٹریم پائپ لائن روس سے مغربی یورپ کو گیس فراہم کرنے والی سب سے بڑی گیس پائپ لائن ہے جو 2011 سے کام کررہی ہے۔دوسری جانب امریکی حکام نے موقف اختیار کیا ہے کہ یورپ کو اتنی گیس میسر ہے کہ وہ سردیاں گزار سکتے ہیں اور روس پر الزام عائد کیا ہے کہ روس توانائی کو بطور ہتھیار استعمال کررہا ہے۔درایں اثنا توانائی بحران کے بعد یورپی ممالک میں گیس و پٹرولیم کی قیمتوں میں بے پناہ اضافہ ہوا ،رپورٹ کے مطابق پیر تک توانائی کی قیمتیں 30 فیصد تک بڑھ گئی تھی جس نے یورپی ممالک کو روسی گیس کا متبادل تلاش کرنے پر مجبور کردیا ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں