ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ

ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ ویسٹ انڈیز اور امریکہ سے دوسرے ملک منتقل کرنے کا امکان

لاہور (عکس آن لائن ) ویسٹ انڈیز اور امریکہ سے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ دوسرے ملک منتقل کرنے کا امکان ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکہ میں کرکٹ انفراسٹرکچر کا فقدان پریشان کن ہے، امریکہ میں ابھی تک کرکٹ کے اسٹیڈیمز انٹرنیشنل معیار کے نہیں ہیں۔ آئی سی سی امریکہ اور ویسٹ انڈیز سے ٹورنامنٹ منتقل کرنے کا سوچ رہا ہے، امریکہ اور ویسٹ انڈیز کو ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 2024ء کی میزبانی دی گئی ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق اتنے کم وقت میں ورلڈ کپ کے لیے وینیوز کی تیاری مشکل ہے، آئی سی سی انگلینڈ کو ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کی میزبانی کی درخواست کر سکتا ہے، ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 2030ء کی میزبانی انگلینڈ، آئرلینڈ اور اسکاٹ لینڈ کے پاس ہے۔ویسٹ انڈیز اور امریکہ کو 2030ء ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کی میزبانی دی جا سکتی ہے۔

سابق چیئرمین یو ایس اے کرکٹ ڈاکٹر اتل رائے نے کہا ہے کہ امریکا میں موجودہ حالت دیکھ کر ورلڈ کپ کی میزبانی مشکل لگتی ہے، امریکا میں موجودہ سہولیات آئی سی سی کے معیار کے برابر نہیں۔ڈاکٹر اتل رائے کا کہنا ہے کہ اب یہ آئی سی سی پر منحصر ہے کہ وہ امریکہ میں اسٹیڈیمز پر سرمایہ کار ی کرتا ہے یا میزبانی دوسرے ملک کو دیتا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں