ووسٹر(عکس آن لائن) ون ڈے اور ٹی ٹونٹی کے کپتان بابر اعظم کا کہنا ہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ شیڈول کے مطابق ہونا چاہیے ۔
قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے اپنے ایک انٹرویو کے دوران کہا ہے کہ کھلاڑی اور کپتان کی حیثیت سے یہ ان کا پہلا ورلڈ کپ ہے.
انہوں نے کہا کہ ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ شیڈول کے مطابق ہونا چاہیے ، فیصلے کا انحصار انٹر نیشنل کرکٹ کونسل پر ہے کہ وہ کیا کرتی ہے۔
بابر اعظم نے کہا ہے کہ فیصلہ جو بھی ہو گا ہمیں اسی کے مطابق جانا ہو گا، آئی سی سی چیمپئین شپ کو آگے بڑھا دینا چاہیے۔
انہوں نے مزید کہا ہے کہ چیمپئین شپ آگے بڑھانے سے سب ٹیموں کے پاس یکساں مواقع ہوں گے۔