لاہور (عکس آن لائن) سینئر اداکارہ بشریٰ انصاری نے کہا ہے کہ ٹی وی پر جتنا بھی کام کیا ہے .
میں اس سے مطمئن ہوں او رجہاں تک ہو سکا میں نے بہتر سے بہتر کام کرنے کی کوشش کی ہے ،
معیار بر قرار رکھنا مشکل کام ہے اور خاص طور پر جب آپ مقبول ہو جائیں .
تو یہ ذمہ د اری اور بھی بڑھ جاتی ہے۔ ایک انٹرویو کے دوران بشریٰ انصاری نے کہا کہ میرے پرستاروں
نے مجھے ہر کردار میں پسندکیا ہے اور آج میں جس مقام اور بلندی پر کھڑی ہوں اس میں میرے پرستاروں
کاسب سے بڑا ہاتھ ہے ،میں ان کی محبتوں کی مقروض ہوں کیونکہ مجھے کراچی لاہور سمیت پورے ملک
جس طرح سے محبت اور چاہت ملی وہ میرے لئے ناقابل فراموش ہے اور پرستاروں کی یہ محبتیں
میری زندگی کا اثاثہ ہیں ۔ بشریٰ انصاری نے کہا کہ میں ہمیشہ خوش رہتی ہوں ، دل میں کسی کیلئے حسد
اور بغض نہیں رکھتی اور یہی میری خوبصورتی کا راز بھی ہے کیونکہ جب انسان کا اندر شفاف
اور خوبصورت ہوتا ہے تو اس کا عکس اس کی شخصیت پر بھی واضح ہوتا ہے ۔