پرویز حنیف

ٹیکس وصولیوں کاہدف ایف بی آر کی مشینری کی وجہ سے نہیں معاشی سر گرمیو ں کی بحالی سے ممکن ہوا ‘ پرویز حنیف

لاہور(عکس آن لائن )پاکستان کارپٹ ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ کے چیئر پرسن ولاہور چیمبر کے سابق صدر پرویز حنیف نے کہا ہے کہ رواں مالی سال کیلئے ٹیکس وصولیوں کے ہدف کا حصول ایف بی آر کی مشینری کی وجہ سے نہیں بلکہ معاشی سر گرمیو ں کی بحالی سے ممکن ہوا ہے ،میرا دعویٰ ہے کہ حکومت آئندہ مالی سال کے بجٹ میں ٹیکس ریٹس میں نمایاں کمی کر ے موجودہ سے کئی گنا زائد ہدف بھی بآسانی حاصل ہو جائے گا ، کارپٹ ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ میں نئے آئیڈیاز متعارف کرانے کیلئے کام کر رہے ہیں ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے دفتر میں آنے والے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔

پرویز حنیف نے کہا کہ اگر حکومت نے پاکستان میں ٹیکسیشن کے نظام کو مضبوط بنیاد فراہم کرنی ہے تو ا یف بی آر کی از سر نو بحالی کی جائے جس میں افسران اور ملازمین کی نئے سرے سے بھرتیاں کرنا بھی شامل ہے ۔ وزیر خزانہ نے کہا ہے کہ نوٹس پر نوٹس کے کلچر کو ختم کیا جائے گا لیکن موجودہ نظام اور مشینری کے ہوتے ہوئے ایسا کسی صورت ممکن نہیں ۔ حکومت نظام کو آٹو میشن پر لائے تاکہ ٹیکس دہندگان کا ایف بی آر کے لوگوں سے کم سے کم سامنا ہو اس کے ساتھ ساتھ ٹیکس ریٹس کی شر ح میں کمی کی جائے تاکہ لوگ از خود ٹیکس نیٹ میں شامل ہوں ۔ پرویز حنیف نے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا کہ کارپٹ ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ میں نئے آئیڈیاز کو متعارف کرانے کے لئے کام کر رہے ہیںاور اس کیلئے ہاتھ سے بنے قالینوں کے غیر ملکی خریداروں کے رجحان کو پیش نظر رکھا جارہا ہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں