ایف بی آر

ٹیکس ریٹرن فائل کرنے کی آخری تاریخ 8 دسمبر ہے ، ایف بی آر

اسلام آباد (عکس آن لائن)ایف بی آر نے کمشنرز کو ہدایت کی ہے کہ ٹیکس ریٹرن فائل کرنے کی آخری تاریخ 8 دسمبر ہے ۔سرکلر کے مطابق ٹیکس ریٹرن فائل کرنے کی تاریخ میں مزید توسیع نہیں ہوسکتی ،یکس ریٹرن فائل کرنے کی تاریخ بڑھانے سے نظام متاثر ہوتا ہے ۔ سر کلر کے مطابق ٹیکس گذار ہارڈ شپ کیسز کے لیے مدت میں توسیع کی آن لائن درخواست دے سکتے ہیں ،کمشنرز کے پاس ہارڈ شپ کیسز کی مدت میں توسیع کا اختیار ہے ،کمشنرز تمام ہارڈ شپ کیسز کے لیے مدت میں توسیع کی منظوری دے سکتے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں