ٹیکسٹائل

ٹیکسٹائل کے شعبہ میں سرمایہ کاری کرنے والے ممالک اورکمپنیوں نے منافع کی مدمیں 3 ملین ڈالراپنے ممالک منتقل کئے، سٹیٹ بینک

اسلام آباد (عکس آن لائن)ٹیکسٹائل کے شعبہ میں پاکستان میں سرمایہ کاری کرنے والے ممالک اورکمپنیوں نے منافع کی مدمیں جاری مالی سال کی پہلی ششماہی میں 3 ملین ڈالراپنے ممالک منتقل کئے ہیں۔سٹیٹ بینک کی طرف سے اس حوالہ سے جاری کردہ اعدادوشمارکے مطابق جولائی سے لیکردسمبر2020 تک کی مدت میں ٹیکسٹائل کے شعبہ میں پاکستان میں سرمایہ کاری کرنے والے ممالک اورکمپنیوں نے منافع کی مدمیں مجموعی طورپر30 لاکھ ڈالراپنے ممالک منتقل کئے ہیں یہ شرح گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کے مقابلہ میں 100 فیصدزیادہ ہے، گزشتہ مالی سال کی پہلی ششماہی میں ٹیکسٹائل کے شعبہ میں پاکستان میں سرمایہ کاری کرنے والے ممالک اورکمپنیوں نے منافع کی مدمیں 15 لاکھ ڈالراپنے ممالک منتقل کئے تھے۔دسمبر2020 میں ٹیکسٹائل کے شعبہ میں پاکستان میں سرمایہ کاری کرنے والے ممالک اورکمپنیوں نے منافع کی مدمیں 2 ملین ڈالراپنے ممالک منتقل کئے تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں