ٹیکسٹائل سیکٹر

ٹیکسٹائل مصنوعات کی برآمدات میں جاری مالی سا ل کے پہلے 8 ماہ میں سالانہ بنیادوں پر 0.7 فیصد کی کمی، 19.2فیصد کااضافہ ریکارڈ

مکوآنہ (عکس آن لائن)ٹیکسٹائل مصنوعات کی برآمدات میں جاری مالی سا ل کے پہلے 8 ماہ میں سالانہ بنیادوں پر 0.7 فیصد کی کمی جبکہ فروری میں سالانہ بنیادوں پر 19.2فیصد کااضافہ ریکارڈکیاگیا ہے۔

پاکستان بیورو برائے شماریات کے اعدادوشمار کے مطابق جاری مالی سال کے پہلے 8 ماہ میں ٹیکسٹائل مصنوعات کی برآمدات سے ملک کو 11.14 ارب ڈالر کازرمبادلہ حاصل ہواجو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 0.7فیصدکم ہے۔گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں ٹیکسٹائل مصنوعات کی برآمدات سے ملک کو 11.21 ارب ڈالر کا زرمبادلہ حاصل ہوا تھا۔

فروری میں ٹیکسٹائل مصنوعات کی برآمدات کاحجم 1.407 ارب ڈالر ریکارڈکیاگیا جو گزشتہ سال فروری کے مقابلہ میں 19.2فیصد زیادہے۔گزشتہ سال فروری میں ٹیکسٹائل مصنوعات کی برآمدات کاحجم 1.180 ارب ڈالر ریکارڈکیاگیا۔

جنوری کے مقابلہ میں فروری میں ٹیکسٹائل مصنوعات کی برآمدات ماہانہ بنیادوں پر 3.3فیصد کی کمی ہوئی ہے۔ جنوری میں 1.455 ارب ڈالر مالیت کی ٹیکسٹائل مصنوعات کی برآمدات ریکارڈکی گئیں جو فروری میں کم ہو کر 1.40 ارب ڈالر ہو گئی

اپنا تبصرہ بھیجیں