پاکستان بیورو

ٹیکسٹائل مشینری کی درآمد میں دسمبرکیدورا ن ماہانہ بنیاد پر23 فیصد اضافہ ہوا، ادارہ شماریات

مکوآنہ (عکس آن لائن) ٹیکسٹائل مشینری کی درآمد میں دسمبر 2023کیدورا ن ماہانہ بنیاد پر 23فیصد اضافہ ریکارڈکیاگیا۔

پاکستان بیورو برائے شماریات کے مطابق دسمبر میں ٹیکسٹائل مشینری کی درآمد پر 12 ملین ڈالر زرمبادلہ خرچ ہواجونومبر کے مقابلے میں 23 فیصدزیادہ ہے، نومبر میں ٹیکسٹائل مشینری کی درآمد پر 10 ملین ڈالر زرمبادلہ خرچ ہواتھا۔مالی سال کے پہلے 6 ماہ میں ٹیکسٹائل مشینری کی مجموعی درآمدات کاحجم 69 ملین ڈالر ریکارڈکیاگیا.

جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کیمقابلے میں 71 فیصد کم ہے، گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں ٹیکسٹائل مشینر ی کی درآمد پر 239 ملین ڈالر زرمبادلہ خرچ ہوا تھا۔ واضح رہے کہ مالی سال کے پہلے 6 ماہ میں مشینری گروپ کی مجموعی درآمدات کا حجم 3.605 ارب ڈالر ریکارڈکیاگیا جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 11 فیصد زیادہ ہے۔

گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں مشینری گروپ کی مجموعی درآمدات کاحجم 3.235 ارب ڈالر رہا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں