بسمہ معروف

ٹیم بھارت کے خلاف عوام کی امیدوں پر پورا نہیں اتر سکی آئندہ اچھا پرفارم کریں گے، بسمہ معروف

برمنھگم (عکس آن لائن)قومی ویمنز ٹیم کی کپتان بسمہ معروف نے کہا ہے کہ ٹیم بھارت کے خلاف عوام کی امیدوں پر پورا نہیں اتر سکے آئندہ اچھا پرفارم کریں گے۔کامن ویلتھ گیمز میں روایتی حریف سے شکست پر قومی ٹیم کی کپتان بسمہ معروف نے کہا کہ بھارت کیخلاف میچ ہمیشہ بہت جوش والا ہوتا ہے ہم بہت ٹف میچز ہارے ہیں ہم نے بہترین کھیل پیش کرنے کی کوشش کی۔

بسمہ معروف نے کہا کہ ایونٹ کے دوران بیٹی کافی انجوائے کر رہی ہے کامن ویلتھ گیمز مینجمنٹ اور پی سی بی نے بیٹی کا بہت خیال رکھا۔انہوںنے کہاکہ بیٹی کیساتھ ٹریول کرنا آسان نہیں ،کوشش ہے مشکل پیش نہ آئے میری والدہ بیٹی کو سنبھالنے میں میرے ساتھ بہت مدد کراتی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں