عمر سرفراز چیمہ

ٹیلی تھون میں 5 ارب سے زائد کے فنڈز قوم کے عمران خان پر اعتماد کا مظہر ہے’ عمر سرفراز چیمہ

لاہور(نمائندہ عکس)مشیر اطلاعات حکومت پنجاب عمر سرفراز چیمہ نے کہا ہے کہ ٹیلی تھون میں 5ارب سے زائد کے فنڈز قوم کے عمران خان پر اعتماد کا مظہر ہے،اوورسیز پاکستانیوں کا جذبہ لائق تحسین ہے پی ڈی ایم ٹولہ اپنے ان محسنوں کو ووٹ کے حق سے محروم رکھنا چاہتا ہے،توشہ خانہ میں چند ٹکوں کی کرپشن کا الزام لگانے والے گھنٹوں میں پانچ ارب سے زائد اکٹھے ہونے پر بدحال ہیں۔اپنے ایک بیان میں انہو ں نے کہاکہ عمران خان نے ایک بار پھر ثابت کر دیا کہ فارن فنڈنگ اور ممنوعہ فنڈنگ میں کیا فرق ہے،ثابت ہوچکا ہے کہ قوم صرف عمران خان کو اپنا مسیحا ،ہمدرد اور لیڈر مانتی ہے،عمران خان ملک کا حقیقی خیرخواہ اور سچا کھرا لیڈر ہے،جس کا جینا مرنا اس ملک اور قوم کیساتھ ہے،عمران خان کی ساری زندگی ملک و قوم کی خدمت پر کی خدمت پر محیط ہے۔

انہوں نے کہاکہ عمران خان ہی قوم کو قرضوں کے بوجھ سے چھٹکارہ دلا کر عظیم معاشی طاقت بنا سکتا ہے،اقتدار میں آکر شریف اور زرداری خاندان کے اثاثوں میں اربوں کھربوں کا اضافہ ہوا، پنجاب کابینہ نے سیلاب زدگان کی مدد کیلئے ایک ماہ کی تنخواہ دینے کا اعلان کیا ہے اوروزیراعلی پنجاب چودھری پرویز الٰہی نے اپنا ہیلی کاپٹر سیلاب متاثرین کیلئے وقف کردیا ہے۔ انہوں نے کہاکہ پنجاب حکومت بلوچستان، سندھ اور خیبر پختونخوا کے سیلاب متاثرین کیلئے ادویات اور میڈیکل سٹاف بھجوا رہی ہے، سیلاب متاثرہ علاقوں کو آفت زدہ قرار دے دیا گیا ہے، ،آبپاشی انفراسٹرکچر کو پہنچنے وا لے نقصانات کی تعمیر و مرمت کیلئے 4ارب کے فنڈز جاری کیے جا رہے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں