یاسر شاہ

ٹیسٹ کرکٹ میں یاسر شاہ نے عبد القادر کا ریکارڈ توڑ دیا

گال (عکس آن لائن)پاکستانی کرکٹ ٹیم کے لیگ سپنر یاسر شاہ ٹیسٹ میں پاکستان کیلئے سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے دوسرے سپن بالر بن گئے۔گال کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جانیوالے میچ میں یاسر شاہ نے لیجنڈری لیگ سپنر عبدالقادر کو پیچھے چھوڑتے ہوئے ٹیسٹ میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے دوسرے پاکستانی سپنر بننے کا اعزاز حاصل کر لیا۔2014 میں پاکستان کیلئے ڈیبیو کرنے والے لیگ سپنر یاسر شاہ نے 47 ٹیسٹ میچز میں 237 وکٹیں حاصل کرکے عبدالقادر کا ریکارڈ توڑا، انہوں نے 1977 سے 1990 کے درمیان 67 میچز میں 236 وکٹیں حاصل کی تھیں۔

پاکستان کیلئے ٹیسٹ کرکٹ میں بطور سپنر دانش کنیریا نے 61 ٹیسٹ میچز میں 261 وکٹیں حاصل کر رکھی ہیں۔واضح رہے کہ یاسر شاہ نے یہ کارنامہ سری لنکا کے بلیباز اینجلیو میتھوز کو آئوٹ کرنے کے بعد حاصل کیا، ان کی ٹیسٹ کرکٹ میں بہترین بالنگ 2018 میں نیوزی لینڈ کے خلاف 41 رنز کے عوض 8 وکٹیں حاصل کرنا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں