ٹیسٹ کرکٹ

ٹیسٹ کرکٹ ،2022میں پاکستان کی کامیابی کا تناسب 11.11فیصد رہا

لاہور(عکس آن لائن)سال2022کے دوران ٹیسٹ کرکٹ میں پاکستان نے4ٹیموں کے خلاف9میچ کھیلے ایک میچ جیتا،5میچ ہارے اور3میچ ڈراہوئے پاکستان کی کامیابی کاتناسب11.11فیصدہے۔پاکستان نے آسٹریلیاکے خلاف 3ٹیسٹ میچ کھیلے، ایک میچ ہارا اور2میچ ڈراہوئے آسٹریلیاکے خلاف پاکستان کی کامیابی کاتناسب صفرفیصدہے۔انگلینڈکے خلاف3ٹیسٹ میچ کھیلے،

اورتینوں میچ ہارے انگلینڈکے خلاف پاکستان کی کامیابی کاتناسب صفرفیصدہے۔نیوزی لینڈکے خلاف ایک ٹیسٹ کھیلااور میچ ڈراہوا نیوزی لینڈکے خلاف پاکستان کی کامیابی کاتناسب صفرفیصدہے۔سری لنکاکے خلاف 2ٹیسٹ میچ کھیلے، ایک میچ جیتا اورایک میچ ہاراسری لنکاکے خلاف پاکستان کی کامیابی کاتناسب50فیصدہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں