ٹک ٹاک

ٹک ٹاک پر پابندی ختم کردی گئی ہے ، ایسے فیصلے کرتے ہوئے محتاط رہنا چاہیے ، وفاقی وزیر

اسلام آباد (عکس آن لائن)وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا ہے کہ ٹک ٹاک پر پابندی ختم کردی گئی ہے ، ایسے فیصلے کرتے ہوئے محتاط رہنا چاہیے ۔اپنے بیان میں وفاقی وزیر نے کہاکہ پشاور ہائی کورٹ نے ٹک ٹاک پر پابندی کے سنگل بینچ کے فیصلے کو معطل کردیا ، ٹک ٹاک پر پابندی ختم کردی گئی ہے ۔

انہوںنے کہاکہ میری گزارش ہے ایسے فیصلے کرتے ہوئے محتاط رہنا چاہیے جو جو پاکستان کے معاشی مستقبل پر اثر انداز ہوسکتا ہے ۔ وفاقی وزیر نے کہاکہ ہمیں بین الاقوامی کمپنیوں کی حوصلہ افزائی کرنی چاہیے تاکہ بین الاقوامی کمپنیاں پاکستان کو اپنی سرمایہ کاری کا حب بنا سکیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں